ریسکیو 1122 نے سانحہ سکندر ہوٹل میں جاں بحق شخص سے ملنے والے لاکھوں روپے لواحقین کو ادا کر دیئے

0 122

جہلم: ریسکیو 1122جہلم کی جانب سے ایمانداری کی اعلیٰ مثال، سانحہ سکندر ہوٹل میں جاں بحق ہونے والے شخص سے ملنے والی دو لاکھ پانچ ہزار روپے کی نقد رقم لواحقین کو ادا کر دی۔

ریسکیو 1122کو دوران ریسکیو آپریشن جاں بحق ہونے والے شخص کی دو لاکھ پانچ ہزار روپے کی نقد رقم ملی جو کہ آج ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افیسر انجینئر سعید احمد نے لواحقین کے حوالے کر دی۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افیسر انجینئر سعید احمد نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور لواحقین سے تعزیت کی۔ اس موقع پر لواحقین نے رقم ملنے پر ریسکیو 1122 کا شکریہ ادا کیا۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے کہا کہ ریسکیو 1122 ہر وقت جہلم کی عوام کی خدمت کے لیے تیار ہے اور ہمارا مقصد عوام میں احساس تحفظ پیدا کرنا ہے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.