جہلم میں خاتون سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس کی حراست سے فرار

0 95

جہلم: تھانہ صدر پولیس کی حراست میں مبینہ زیادتی کے ملزم کے فرار ہونے کی اطلاعات، متاثرہ خاتون نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس نے اسے ملی بھگت سے چھوڑا۔

ملزم محمد کامران پر رواں ماہ 7 جولائی کو خاتون سے مبینہ زیادتی کا مقدمہ درج ہوا تھا، ملزم کی گرفتاری کی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔ تصویروں میں ملزم کو پولیس حراست میں دیکھا جاسکتا ہے، ملزم کو پولیس کی حراست میں موبائل استعمال کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

دوسری جانب پولیس ترجمان سب انسپکٹر مدثرخان کا کہنا ہے کہ دونوں فریقین نے ایک دوسرے کے خلاف پہلے سے بھی مقدمات درج کروارکھے ہیں، جس پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر محمود باجوہ نے دونوں فریقین کو 17 جولائی بروز سوموار انکوائری کے لیے طلب کررکھا ہے اسی بنیادی وجہ سے ملزم محمد کامران کی گرفتاری 169 ض ف کے تحت گرفتاری التوا میں رکھی ہوئی ہے۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی میڈیکل رپورٹ ڈی این اے ٹیسٹ اور متاثرہ خاتون کی رپورٹ کے بعد میرٹ پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.