گورنمنٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین جہلم اور جلالپور شریف میں ورلڈ ڈینگی ڈے منایا گیا

0 67

جہلم: گورنمنٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین جہلم اور گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین جلالپور شریف پنڈدادنخان ضلع جہلم میں ورلڈ ڈینگی ڈے منایا گیا، سیمینار اور واک کا اہتمام کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز گورنمنٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین جہلم گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین جلالپور شریف پنڈدادنخان ضلع جہلم میں ورلڈ ڈینگی ڈے منایا گیا اور اس حوالے سے کالج میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

سیمینار کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے گیا گیا۔ تقریب میں طالبات اور مقرر اساتذہ کرام نے حصہ لیا۔ ڈینگی سیمینار میں مسز عائشہ عبدالمجید اسسٹنٹ پروفیسر برائے ذوالوجی نے طالبات کو ڈینگی بخار کے اسباب ، ڈینگی بخار کی علامات اور ڈینگی کے تدارک کے حوالے سے تفصیلاً آگاہ کیا جبکہ طالبات نے بھی ڈینگی کی احتیاطی تدابیر پر سیر حاصل روشنی ڈالی۔

درجہ چہارم ملازمین نے کالج کے مختلف حصوں کی صفائی ستھرائی میں اپنا اپنا کردار ادا کیا، ڈینگی آگاہی بارے طالبات میں پمفلٹ بھی تقسیم کئے گئے۔

آخر میں کالج کی حدود میں ڈینگی واک کا اہتمام بھی کیا گیا۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.