جہلم: موٹر سائیکل چوری کے مقدمے میں ملوث عمر گینگ کے 2 ملزمان اور منشیات فروش گرفتار

0 166

جہلم پولیس نے اہم کارروائیاں کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کے مقدمے میں ملوث عمر گینگ کے 2 ملزمان سمیت 1 منشیات فروش ملزم گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او سٹی قمر سلطان اور ٹیم نے اہم کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کے مقدمے میں ملوث عمر گینگ کے 2 ملزمان عمر اور عقیل سمیت 1 منشیات فروش قیصر کو گرفتار کر لیا۔

ملزمان عمر اور عقیل سے 4 مسروقہ موٹرسائیکل اور 1 عدد چھینا ہوا موبائل فون برآمد جبکہ منشیات فروش ملزم قیصر سے 1 کلو 360 گرام ہیروئن اور رقم وٹک 820 روپے برآمد کر لئے، ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج ہیں۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گھیرا مزید تنگ کیا جائے گا۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.