جہلم پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 3 منشیات فروش گرفتار

جہلم پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، 3 منشیات فروش ملزمان گرفتار پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ منگلا اور ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم افضال کو گرفتار کر لیا، ملزم سے 1 کلو 340 گرام چرس برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
ایس ایچ او تھانہ صدر اور ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ایک منشیات فروش ملزم رفیق گرفتار کر لیا، ملزم سے 1 کلو 200 گرام چرس برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
ایس ایچ او تھانہ کا لا گجراں چوہدری محمد افضل اور ٹیم نے منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے ایک منشیات فروش ملزم شہباز کو گرفتار کر لیا، ملزم سے 5 کلو 100 گرام چرس برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔