فلسطین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کرتے ہیں۔ اشرف چغتائی

جہلم: اشرف چغتائی نے کہا کہ اسرائیل کا عالمی فورم پر پاکستان میں انسانی حقوق پر بات کرنے سے پہلے فلسطین پر ڈھائے جانے ظلم کو سامنے رکھے اور اس طرح کے بیان سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ وہ اب کیوں پاکستان کی اندرونی سیاست پر دلچسپی رکھتا ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر راہنما اشرف چغتائی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے جس طرح سے فلسطین کے مسلمانوں پر ظلم کے پہاڑ گرا کر اس خطے کو ایک جیل بنا دیا گیا ہے، یو لگتا ہے کہ بلی تھیلے سے باہر آ گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم فلسطین میں مسلسل انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی نہ صرف مذمت کرتے ہیں بلکہ مطالبہ کرتے ہیں فلسطین کے مسلمانوں کو ان کے حقوق دئیے جائیں۔