پولیس لائینز جہلم میں جاری لوئر کلاس کورس کیلئے ریسکیو 1122 کی طرف سے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

0 12

جہلم: پولیس لائینز جہلم میں جاری لوئر کلاس کورس کے لئے ریسکیو 1122 کی طرف سے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی انچارج رانا سعید نے لوئر کلاس کے شرکاء کو مختلف امور پر لیکچر دیا، ریسکیو 1122 کے عملے کی طرف سے مختلف تربیتی مشقوں کی پریکٹس بھی کروائی گئی،تربیتی ورکشاپ میں کسی حادثہ کی صورت میں فوری ریسپانس دیتے ہوئے جان بچانے کے مختلف طریقے سکھائے گئے۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی انچارج رانا سعید نے کہا کہ جہلم پولیس نے کالا گجراں ہوٹل واقع میں امدادی کارروائیوں میں بہترین خدمات سر انجام دیں، ناگہانی صورتحال میں ریسکیو 1122 کے سکھائے گئے طریقوں پر عمل پیرا ہو کر قیمتی جانوں اور نقصان سے بچا جا سکتا ہے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.