ڈی پی او جہلم کا تھانہ چوٹالہ کا اچانک دورہ، ناقص صفائی اور نامکمل تکمیل ریکارڈ پر محرر اور سنتری معطل

جہلم: ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے تھانہ چوٹالہ کا اچانک دورہ کیا، تھانہ کی صفائی، مال مقدمہ، تکمیل ریکارڈ اور عمارت کا تفصیلی جائزہ لیا۔
ڈی پی او جہلم نے صفائی کے ناقص انتظامات اور نامکمل تکمیل ریکارڈ پر محرر تھانہ چوٹالہ اور سنتری کو معطل کر دیا جبکہ ایس ایچ او چوٹالہ کو شو کاز نوٹس جاری کیا گیا۔
ڈی پی او جہلم نے ہدایت کی کہ شہریوں کے ساتھ اچھے اخلاق سے پیش آئیں اور مسائل کے حل کو یقینی بنایا جائے۔
ڈی پی او جہلم نے حکم دیا کہ دی گئی ٹائم لائن میں ایف آئی آئی آر کے اندراج کو یقینی بنایا جائے، پولیس کی کارکردگی جانچنے کیلئے سرپرائز وزٹ کا سلسلہ جاری رہے گا۔