جہلم میں سلنڈر دھماکہ ایل پی جی گیس لیکج اور سگریٹ کے سبب پیش آیا، عینی شاہد

0 125

جہلم میں ہوٹل کی عمارت میں سلنڈر دھماکے کے حوالے سے عینی شاہد نے انکشاف کیا ہے کہ دھماکہ گیس لیکج اور سگریٹ کے سبب پیش آیا۔

جہلم میں راٹھیاں کے قریب جی ٹی روڈ پر میاں سکندر ہوٹل کی عمارت میں سلنڈر دھماکہ اتوار کی صبح ہوا، سلنڈرپھٹنے کے ساتھ ہی عمارت زمین بوس ہوگئی اور ہر طرف دھواں ہی دھواں پھیل گیا۔

فوری طورپر ریسکیوآپریشن شروع کیاگیا جس میں 7 لاشیں اور 10زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹراسپتال منتقل کیاگیا۔

سلنڈر دھماکے کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں اور عینی شاہد کے مطابق دھماکہ گیس لیکج اور سگریٹ کے سبب پیش آیا۔

عینی شاہد کا کہنا تھاکہ سلنڈر بھرنے پر لگا کر دکان مالک باہر کھڑا سگریٹ پی رہا تھا، تین منزلہ عمارت کی بیسمنٹ میں ہوٹل کا اسٹور اور سلنڈر بھرنے والے کی دکان تھی۔

مقامی شہری نے بتایاکہ بلڈنگ کے گراؤنڈ فلور پر فوٹو اسٹوڈیو، دھوبی کی دکان اور ہوٹل تھا، بلڈنگ کی بالائی منزل پر پانچ رہائشی کمرے تھے۔

حکام کے مطابق سلنڈر دھماکے میں دھوبی جاں بحق ہوا اور اس کے بیٹے نے واقعے کی تفصیلات حکام کو دیں۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.