جہلم کی یوسی سنگھوئی اور یوسی چوٹالہ کی سڑکوں پر تجاوزات، علاقہ مکینوں کو مشکلات کا سامنا

0 60

جہلم کی یونین کونسل سنگھوئی اور یونین کونسل چوٹالہ جو کاروباری لحاظ سے تحصیل جہلم کے مرکزگردانے جاتے ہیں جہاں جہلم پنڈدادنخان سڑک پر پچھلے کئی سالوں سے تجاوزات قائم ہو چکی ہیں۔

اس طرح سڑک کے دونوں اطراف کئی کئی فٹ تک ریڑھیاں اور ٹھیئے لگا کر سڑک پر سے گزرنے والے ہیوی ٹریفک اور ٹرانسپورٹ سمیت راہگیروں کیلئے مشکلات پیدا کررکھی ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر جہلم، پراونشل ہائی وے اس حوالے سے مکمل لا تعلقی اختیار کئے ہوئے ہیں۔ علاقہ مکین سنگھوئی اور چوٹالہ سڑک پر قائم ہونے والی تجاوزات کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔

مکینوں نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ متعدد مرتبہ تحریری و ذبانی طور پر متعلقہ افسران کو شکایات کر چکے ہیں، انتظامیہ کی چشم پوشی کے باعث سنگھوئی اور چوٹالہ کے مقام پر حادثات ہوتے رہتے ہیں، انتظامیہ سب کچھ جاننے کے باوجود خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے۔

علاقہ مکینوں نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب، سیکرٹری بلدیات، کمشنر راولپنڈی اور ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ جہلم پنڈدادنخان روڈ پر قائم ہونے والی تجاوزات کا خاتمہ ممکن بنایا جائے تاکہ سڑک پر سے گزرنے والے ٹرانسپورٹرز کی مشکلات میں کمی واقع ہو سکے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.