جہلم کے شہری موسم برسات میں بجلی کی تنصیبات سے دوررہیں۔ آئیسکو سرکل جہلم

جہلم: آئیسکو سرکل جہلم کی انتظامیہ نے اپنی صارفین کے لئے سیفٹی پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ موسم برسات میں بجلی تنصیبات سے دوررہا جائے ، احتیاطی تدابیراختیارکرکے حادثات سے بچاجا سکتا ہے ۔ بارش کے موسم میں بجلی کی تاروں اورکھمبوں ٹرانسفارمرزکے نیچے کھڑے ہونے،چھونے،گاڑیاں کھڑی کرنے،سامان رکھنے سے گریزکیا جائے۔
پیغام میں کہا گیا ہے کہ ہاتھ،کپڑے اورجوتے گیلے ہونے کی صورت میں بجلی کے سوئچ،تاراوربرقی آلات وغیرہ کومت چھوئیں۔ برقی آلات کے ساتھ 3 پن والے شواستعمال کریں اورانکوباقاعدہ ارتھ کریں۔ جانوروں کوبجلی کے کھمبوں کے ساتھ ہرگز نہ باندھیں۔ بجلی کی ہائی وولٹیج تاروں اورٹرانسفارمرزکے نیچے تعمیرات،سٹالزاورریڑھیاں نہ لگائیں۔
انہوں نے کہا کہ کپڑے دھونے اوراستری کرتے وقت پاؤں کے نیچے موٹاسوتی کپڑا،کمبل کاٹکڑا،لکڑی یاربڑکامیٹ استعمال کریں۔ گھروں میں دیواروں پرسوراخ کرتے وقت کیل لگاتے وقت اس بات کاخیال رکھیں کے دیوارکے نیچے بجلی کی کوئی تارتوانڈرگراونڈموجود نہیں ۔ پانی کی موٹریانل لگاتے وقت اس بات کاخیال رکھیں کہ اوپربجلی کی تاریں تونہیں ہیں اوران تاروں سے پائپ نہ چھوئے۔
انہوں نے کہا کہ کپڑے خشک کرنے کے لیے دھاتی تار کی بجائے پلاسٹک کی رسی یاڈوری کااستعمال کریں اور اسے بجلی کے کھمبے یاپانی کے پائپ کے سا تھ ہر گز نہ باندھیں۔ کسی بھی ایمرجنسی،حادثے یاشارٹ سرکٹ کی صورت میں بجلی تنصیبات سے دوررہیں اور فوری طور پر اس کی اطلاع متعلقہ سب ڈویژن،ڈویژن یاسرکل کے کسٹمرسروس سنٹر/شکایات سنٹرپردیں۔ ناگہانی اموات سے بچاؤکے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔