قیمتیں بڑھنے کے باوجود ضلع جہلم میں جان بچانے والی ادویات کی قلت برقرار

جہلم: قیمتیں بڑھنے کے باوجود ضلع بھر میں جان بچانے والی ادویات کی قلت برقرار، جس کے باعث مریضوں اور ان کے لواحقین کو مزید پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
تفصیلات کے مرگی کے دوروں سے بچانے والی ادویا ت کار با میز پائین کا کوئی بھی برانڈ مارکیٹ میں اسوقت دستیاب نہیں، خود کشی سے بچانے والی دوا لیتھیم کاربونیٹ بھی مارکیٹ سے غائب کر دی گئی ہے۔
شریانوں میں خون کے لوتھڑوں سے بچانے کا انجکشن بھی نا پید ہو چکا ہے، فالج اور دل کے دورے سے بچانے والا انجکشن اسٹر پٹو کائنیز بھی دستیاب نہیں۔ خون پتلا کرنے والی دوائی بھی پچھلے کئی ماہ سے میڈیکل سٹوروں میں موجود نہیں، اس کے علاوہ ہسپتالوں میں مریضوں کے علاج کی 10 اہم تر ین ادویات بھی ضلع بھر کے میڈیکل سٹورز میں دستیاب نہیں۔
ڈرگ ریگولرٹی اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے چند ہفتے ادویات کی عدم دستیابی کا اعتراف کیا تھا ۔