25 جولائی کے بعد سیاسی صورتحال منفرد ہو گی۔ چوہدری لال حسین

0 86

پنڈدادنخان: چوہدری لال حسین نے کہا کہ قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف جلد ملک واپس آئیں گے، اگلی حکومت بھی مسلم لیگ ن کی ہی ہوگی۔ 25 جولائی کے بعد سیاسی صورتحال منفرد ہوگی، فواد چوہدری سیاسی صورتحال کو بھانپ رہے ہیں پھر سے جئے بھٹو کا نعرہ لگانے کے زیادہ آثار ہیں۔

چوہدری لال حسین سابق ممبر صوبائی اسمبلی نے تحصیل پریس کلب کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 25جولائی کے بعد سیاسی صورتحال منفرد ہوگی، اگلی حکومت بھی مسلم لیگ ن کی ہی ہوگی۔ قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف جلد ملک واپس آرہے ہیں میاں نواز شریف کی قیادت میں ملک پھر سے ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا اور ایشیا کا ٹائیگر بنے گا۔

انہوں نے کہا کہ آمدہ الیکشن نومبر کے پہلے پندرہ دنوں میں متوقع ہیں،عمران خان پاکستانی سیاسی میدان سے ہمیشہ کے لئے آؤٹ ہوچکے۔ فواد چوہدری بھی سیاسی صورتحال کو بھانپ رہے ہیں پھر سے جئے بھٹو کا نعرہ لگانے کے زیادہ آثار ہیں۔

چوہدری لال حسین نے کہا کہ میاں نواز شریف جہلم کے حلقہ این اے 60 اور حلقہ پی پی 26 کے امیدواران کے لئے چوہدری خادم حسین کو گرین سگنل دے چکے ہیں۔ مسلم لیگ ن ضلع جہلم کا مضبوط قلعہ تھی اور رہے گی، ضلع جہلم میں کلین سویپ کرکے بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے اور عوام کی امیدوں پر پورا اتریں گے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.