ضلع جہلم میں بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کو پٹرول دینے پر پابندی کا امکان

0 66

جہلم: صوبائی حکومت کی جانب سے موٹر سائیکل سواروں کے لئے ہیلمٹ اور ڈرائیورنگ لائسنس کی پابندی کے احکامات پر عملدرآمد کرواتے ہوئے ٹریفک پولیس نے شہر سمیت ضلع بھر میں بغیر ڈرائیورنگ لائسنس کے موٹر سائیکل چلانے والے افراد کے خلاف سختی سے چالان کرنے شروع کررکھے ہیں۔

ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ضلعی انتظامیہ پیٹرول پمپس مالکان کو بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کو پٹرول دینے پر پابندی عائد کرنے جاری رہی ہے جس کے لئے خفیہ اداروں کے ملازمین پٹرول پمپس کی خفیہ مانیٹرنگ کرے گی۔

شہر اور ضلع بھر میں ٹریفک پولیس کو ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے بالخصوص موٹر سائیکل سواروں کو ڈرائیونگ لائسنس اور ہیلمٹ کے استعمال کا پابند بنایا جائے گا اور خلاف ورزی پر سخت کارروائیاں عمل میں لائی جائیں گی۔

ٹریفک پولیس کے ذمہ داران کا کہنا ہے کہ زیادہ تر کم عمر بچے موٹر سائیکل چلاتے دکھائی دیتے ہیں جبکہ سینکڑوں نوجوان بغیر ہیلمٹ پہنے موٹر سائیکلیں استعمال کرتے دکھائی دیتے ہیں جس کی وجہ سے حادثات میں بھی اضافہ ہوچکا ہے ۔جس کے سد ِ باب کے لئے موٹر سائیکل ڈرائیور کے پاس ڈرائیورنگ لائسنس اور ہیلمٹ کا ہونا ضروری قرار دیا گیا ہے ۔

ٹریفک پولیس نے موٹر سائیکل سواروں سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر سمیت ضلع بھر میں ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے ۔ بالخصوص موٹر سائیکل سواروں کو ہیلمٹ کے استعمال کا پابند بنایا جائے اور خلاف ورزی پر سخت کارروائیاں کی جائیں گی۔ اگلے 2/3 روز تک شہر سمیت ضلع بھر کے پیٹرول پمپس مالکان کوبغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کو پیٹرول نہ دینے کا تحریری حکم نامہ بھی جاری کر دیا جائے گا۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.