ڈینگی سے بچاؤ کے حوالے سے آگاہی کیلئے ڈپٹی کمشنر جہلم خود میدان میں نکل پڑے

0 112

جہلم: ڈینگی سے بچاؤ کے حوالے سے آگاہی کیلئے ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق خود میدان میں نکل پڑے، مشین محلہ میں گھر گھر جا کر شہریوں کو ڈینگی سے بچاؤ بارے مہم چلائی، شہریوں نے ڈپٹی کمشنر کی آمد پر خوشگوار حیرت کا اظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق موسم برسات میں ڈینگی مچھر کی افزائش کو روکنے کیلئے اور لاروا کی تلاش میں محکمہ صحت کے افسران کے ساتھ تعاون بارے آگاہی فراہم کرنے کیلئے ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق خود میدان میں نکل آئے۔

ڈپٹی کمشنر نے محکمہ صحت کے افسران کے ہمراہ مشین محلہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے گھر گھر جا کر شہریوں کو ڈینگی مچھر سے بچاؤ اور لاروا کی افزائش روکنے کے حوالے سے ضروری اقدامات سے آگاہ کیا۔

ڈپٹی کمشنر کو گھروں کی دہلیز پر دیکھ کر شہریوں نے خوشگوار حیرت کا اظہار کیا اور ضلعی انتظامیہ کی شہریوں کو مہلک بیماریوں سے بچانے کیلئے کوششوں پر زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.