جہلم کے علاقہ سنگھوئی اڈا پر ایک بار پھر تجاوزات مافیا نے اپنے پنجے گاڑھ لئے

0 73

جہلم کے علاقہ سنگھوئی اڈا پر ایک بار پھر تجاوزات مافیا نے اپنے پنجے گاڑھ لئے، عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جہلم پنڈدادنخان روڈ پر واقع سنگھوئی اڈا پر ریڑھی بانوںنے ریڑھیاں کھڑی کرکے تجاوزات قائم کررکھی ہیں جس کی وجہ سے سڑک پر سے گزرنے والی گاڑیوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

سنگھوئی کے مکینوں نے اخبارنویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سنگھوئی اڈا پر ریڑھی بانوں نے ایک بار پھر جہلم پنڈدادنخان روڈ پر تجاوزات کھڑی کر کے علاقہ مکینوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے جس کی وجہ سے سڑک پر سے گزرنے وا لی چھوٹی بڑی گاڑیاں بری طرح متاثر ہوتی ہیں اور خریداری کے لئے آنے والی خواتین اور راہگیروں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سنگھوئی اڈے پر بااثر افراد نے تجاوزات قائم کر کے ٹرانسپورٹرز اور شہریوں کے لئے مشکلات پیدا کر رکھی ہیں۔

علاقہ مکینوں نے اسسٹنٹ کمشنر جہلم سے مطالبہ کیا ہے کہ سنگھوئی لاری اڈا کے مقام پر قائم ہونے والی تجاوزات کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے سڑک پر کھڑی کی گئی ریڑھیاں ہٹوائی جائیں تاکہ ٹرانسپورٹرز اور مکینوں کو پیش آنے والی مشکلات کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.