عید الاضحیٰ؛ ڈپٹی کمشنر نے جہلم کو بدبو سے بچانے کیلئے عرق گلاب کا سپرے کروا کے نئی مثال قائم کر دی

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے شہر کو صاف و شفاف رکھنے اور آلائشوں کی بدبو سے بچانے کے لیے عرق گلاب کا سپرے کروا کے نئی مثال قائم کردی۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے حسب معمول شہریوں کی سہولت کی خاطر عید الاضحی پر صفائی کے زبردست انتظامات کے بعد آلائشوں کی بدبو سے نجات کے لیے شہر بھر کی سڑکوں چوکوں پر عرق گلاب کے سپرے کروا کے شہریوں کے دل جیت لئے۔
آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کے بعد پورے شہر میں عرق گلاب کا سپرے کیا جا رہا ہے۔ pic.twitter.com/Iu4yJUrWuq
— Deputy Commissioner Jhelum (@dcjhelum) June 29, 2023
ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق کی نگرانی میں میونسپل کمیٹی کے عملہ نے عید کے تینوں دن شہر کی مرکزی سڑکوں پر عرق گلاب کا سپرے کیا۔