جہلم پولیس کی ون ویلرز کے خلاف کارروائی، 2 ملزمان گرفتار

0 98

جہلم پولیس کی ون ویلرز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان گرفتار کر لئے اور مقدمات درج کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق صدر پولیس نے ون ویلرز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم حماد ضیغم کو گرفتار کرلیا، ملزم سے 1 موٹر سائیکل قبضہ میں لے کر تھانہ بند کر دیا اور مقدمہ درج کر لیا۔

سٹی پولیس نے ون ویلرز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم دلاور کو گرفتار کر لیا اور مقدمہ درج کر لیا گیا۔

دونوں ملزمان روڈ پر تیز رفتاری سے موٹر سائیکلز چلاتے ہوئے ون ویلنگ کر رہے تھے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.