میونسپل کمیٹی جہلم کے عملے نے قربانی کے جانوروں کی آلائشیں و باقیات دریا ئے جہلم میں پھینک دیں

0 98

جہلم: عید قرباں کے موقع پر ضلعی انتظامیہ نے قربانی کے جانوں کی آلائشوں کو اٹھانے اوربرقت ٹھکانے لگانے کے بہترین انتظامات کیے لیکن میونسپل کمیٹی کے عملے نے ٹریکٹر ٹرالیوں کے ذریعے شہر بھر کا کچرا اور قربانی کے جانوروں کی آلائشیں و باقیات اٹھا کر دریا ئے جہلم میں پھینک دیں۔

اس کی وجہ سے نہ صرف دریا کا حسن تباہ ہوا بلکہ بدبو اور تعفن کی وجہ سے باغ محلہ ،شمالی محلہ کے علاقہ مکینوں کا جینا محال ہو کر رہ گیا۔

علاقہ مکینوں کا اس حوالے سے کہنا ہے ضلعی انتظامیہ نے کالا گجراں میں کوڑا کرکٹ پھینکنے کے لیے ڈمپنگ پوائنٹ قائم کر رکھا ہے اس کے باوجود قربانی کے جانوروں کی الائشوں و باقیات کواٹھا کر اڑھائی سو سے زائد ٹرالیاں دریائے جہلم کے کنارے پھینک دی گئیں۔ لوگ سیرو تفریح کے لئے دریائے جہلم کارخ کرتے ہیں ، بدبو اور تعفن کیوجہ سے دریا کے کنارے اب کھڑا ہونا بھی محال ہو گیا ہے۔

شہریوں نے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب، سیکرٹری بلدیات سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.