جہلم پولیس کا ون ریلنگ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 10 نوجوان گرفتار

0 100

جہلم پولیس نے ون ریلنگ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 10 نوجوان کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او کالا گجراں اور ٹیم نے ون ویلرز کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 4 افراد حبیب الرحمٰن، فرمان، عدیل اور اویس کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان سے 3 موٹر سائیکلز قبضہ میں لے کر تھانہ بند کر دیے گئے ہیں، ملزمان جی ٹی روڈ پر تیز رفتاری سے موٹر سائیکلز چلاتے ہوئے ون ویلنگ کر رہے تھے۔

ایس ایچ او تھانہ سٹی اور ٹیم نے ون ویلرز کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 6 افراد عثمان، احتشام، احمد، حسنین، بابر اور رحمٰن کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ ملزمان سے 6 موٹر سائیکلز قبضہ میں لے کر تھانہ بند کر دیے گئے ہیں، ملزمان جی ٹی روڈ پر تیز رفتاری سے موٹر سائیکلز چلاتے ہوئے ون ویلنگ کر رہے تھے۔

اس حوالے سے ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے شہریوں سے التماس کی کہ اپنے بچوں پر نظر رکھیں اور غیر قانونی افعال کی حوصلہ شکنی کریں، غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.