میونسپل کمیٹی جہلم کا عملہ عید پر متحرک، صفائی کے بہترین انتظامات پر شہریوں کا اظہار اطمینان

0 105

جہلم: میونسپل کمیٹی عملہ عید کے تینوں دن متحرک رہا، شہر بھر سے آلائشیںٹھکانے لگائی جاتی رہیں۔ صفائی کے بہترین انتظامات پر شہریوں نے اطمینان کا اظہار کیا، شہری تنظیموں کے عمائدین کی جانب سے ڈپٹی کمشنر، ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی ، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی ، چیف سینٹری انسپکٹر کو خراج تحسین۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنرکیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق اور متعلقہ افسران کی ہدایت اور چیف سینٹری انسپکٹررانا اشفاق کی نگرانی میں میونسپل کمیٹی کے عملہ صفائی نے عید الاضحی کے تینوں دن اندرون شہر سمیت ملحقہ آبادیوں کے مختلف مقامات سے قربانی والے جانوروں کی آلائشیوں کو بروقت ٹھکانے لگایا۔

عید الاضحی کے موقع پر صفائی ستھرائی کیلئے گرینڈ آپریشن3 دن جاری رہا۔گرینڈ آپریشن میںسینٹری انسپکٹر ز سمیت میونسپل کمیٹی کے سینٹری ورکرز نے بڑی مستعدی اور ذمہ داری سے قربانی کے جانوروںکی آلائشوں کو بر وقت ٹھکانے لگانے اور صفائی ستھرائی کے امور میں بہترین خدمات سر انجام دیں۔

ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنر کے ہمراہ عید کے موقع پر شہر کے مختلف مقامات کا دورہ بھی کرتے دکھائی دیئے اور صفائی کے حوالے سے جائزہ لیتے رہے ۔ میونسپل کمیٹی کی جانب سے شہر بھر میں چونا بھی پھینکا گیا۔

میونسپل کمیٹی کی جانب سے شہر بھر میں صفائی کے بہترین انتظامات کئے جانے پر جس پر شہری ، سماجی ، رفاعی، فلاحی تنظیموں کے عمائدین نے اطمینان کا اظہار کیااور ڈپٹی کمشنرسمیت متعلقہ افسران، میونسپل کمیٹی کے چیف انسپکٹر سمیت شعبہ سینٹیشن کے عملہ کو بہترین کارکردگی پر خراج ِ تحسین پیش کیا۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.