عید الاضحی کے آخری روز فیملیوں کی بڑی تعداد کا تفریح کی غرض سے پارکوں اور تاریخی مقامات کا رخ

0 93

جہلم: عیدالاضحی کے آخری روز فیملیوں کی بڑی تعداد نے تفریح کی غرض سے پارکوں اور تاریخی مقامات کا رخ کیا، فیملیوں کے ساتھ آنے والے بچے کھیل کود اور جھولوں سے لطف اندوز ہوتے رہے۔

عید الاضحی کے تیسرے اور آخری روز فیملیوں کی بڑی تعداد نے پارکوں اور تاریخی مقامات کی سیر کی جس کی وجہ سے ان مقامات پر غیر معمولی رش دیکھنے میں آیا، فیملیوں کے ہمراہ آنے والے بچے کھیل کود اور جھولوںسے خوب لطف اندوزہوئے۔

فیملیوں کی اکثریت دوپہر کا کھانا اور پھل فروٹ، جوسز وغیرہ اپنے ہمراہ لائے جو پارکوں میں ہلہ گلہ کرنے کے بعد اکٹھے بیٹھ کر کھانا کھاتے ، گپ شپ کرتے نظرآئے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.