ڈی پی او جہلم کی عید کے دن پولیس شہداء کے گھر آمد، اہلخانہ سے ملاقات کی

0 19

جہلم: ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے عید کے دن پولیس شہداء کانسٹیبل محمد سعید بٹ اور کانسٹیبل زین خالد کے گھروں کا دورہ کیا، فاتحہ خوانی کی اور شہدا کے اہلخانہ سے ملاقات کی۔

ڈی پی او جہلم نے شہدا کے اہلخانہ سے خیریت دریافت کی اور انہیں تحائف اور عیدی پیش کی۔


اس موقع پر ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ شہداء ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں، شہداء ہمارے محسن ہیں انکی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.