میونسپل کمیٹی جہلم کی حدود میں قائم چھوٹے بڑے نالوں کی صفائی ستھرائی کروائی جائے۔ مہر افضل

جہلم: شہر کی معروف کارروباری شخصیت مہر محمد افضل نے کہا ہے کہ میونسپل کمیٹی کی حدود میں قائم چھوٹے بڑے نالوں کی صفائی ستھرائی کروائی جائے تا کہ مون سون کی بارشوں میںعلاقہ مکینوں ، دکانداروں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے ۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ میونسپل کمیٹی کی حدود میں واقع نکاسی آب کے نالوں کی صفائی ستھرائی تاحال نہیں کی گئی اور نالے گندگی سے اٹے پڑے ہیں جبکہ بعض مقامات پر بااثر افراد نے نالوں پر تجاوزات قائم کرلی ہے جس کیوجہ سے نکاسی آب کا مناسب انتظام نہ ہونے کی وجہ سے بارش کے دوران پانی علاقہ مکینوں کے گھروں اور دکانوں میں داخل ہو جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مون سون میں ہونے والی بارشوں کے پیش نظر اندرون شہر میں قائم نکاسی آب کے نالوں کی صفائی ستھرائی اور قائم ہونے والی تجاوزات کے خاتمے کے لئے ڈپٹی کمشنر ، ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی ، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کو دفاتر سے نکل کر مکینوں کے مسائل توجہ مرکوز کرنا ہوگی تا کہ مون سون کی بارشوں میں علاقہ مکین و دکاندار بارشی پانی سے بچ سکیں۔