جہلم پولیس کا پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 8 بھکاری گرفتار

0 85

جہلم پولیس کا پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن، مجموعی طور پر 8 بھکاری گرفتار، پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق چوٹالہ پولیس نے 2 پیشہ ور بھکاری گرفتار کر لئے، ملزمان کی شناحت اسلم اور وقاص کی ناموں سے ہوئی ہے۔

صدر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 1 پیشہ ور بھکاری کو گرفتار کر لیا، ملزم کی شناخت نعیم کے نام سے ہوئی۔


دینہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 بھکاری ملزمان سمیت اور 1 ملزمہ بھکاری گرفتار کر لیا،ملزمان کی شناخت فیاض، شاہد اور شمع کے نام سے ہوئی۔

سول لائنز پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 پیشہ وربھکاری گرفتار کر لئے، ملزمان کی شناخت منور اور فیصل کے نام سے ہوئی۔

ڈی پی او جہلم ناصرمحمود باجوہ نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی لائی جائے گی۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.