گرمی کی شدید لہر سے بچنے کیلئے شہری احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔ ڈاکٹر فواد مجید چوہدری

0 61

جہلم: ڈاکٹر فواد مجید چوہدری نے کہا کہ گرمی کی شدید لہر سے بچنے کے لئے شہری احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد ہر صورت یقینی بنائیں۔

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے میڈیکل سپیشلسٹ ڈاکٹر چوہدری فواد مجید نے مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہری دھوپ میں نکلتے وقت آنکھوں کا چشمہ استعمال کرنے کیساتھ ساتھ سر کو کیپ یا کپڑے سے ڈھانپ کر رکھیں جبکہ لیموں پانی کو بھی روزانہ کی بنیاد پر اپنی زندگی کا حصہ بنا ئیں اور گرم تاثیر رکھنے والی غذاؤں سے بھی پرہیز کیا جائے۔

انہوں نے کہاکہ ہیٹ سٹروک کی علامات جن میں جلد کا سرخ ہو جانا، سر درد اور چکر آنا، بے ہوش ہو جانا قے آنا اور بلڈ پریشر کے ساتھ ساتھ بخار کا ہو جانا شامل ہے۔ اگر ایسی علا مات کسی شخص میں ظاہر ہوں تو گھریلوٹوٹکے آزمانے کی بجائے فوری قریبی ہسپتال سے رجوع کیا جائے تاکہ متاثرہ شہری کی زندگیوں کو بچایا جا سکے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.