جہلم کی ہونہار طالبہ نے خصوصی اولمپکس گیمز میں گولڈ، سلور اور کانسی کے تمغے جیت لئے

جہلم اور پاکستان کا اعزاز، القاسم انسٹیٹیوٹ کے لیے ایک قابل فخر لمحہ، ہونہار طالبہ ماریہ منظور پاور لفٹر گولڈ میڈل جیتنے والی ایتھلیٹ خصوصی اولمپکس گیمز جرمنی میں 3 مختلف کیٹگریز میں گولڈ، سلور اور کانسی کے تمغے جیتنے میں کامیاب ہو گئی۔
کونسل ممبران القاسم انسٹیٹیوٹ برائے سپیشل چلڈرن جہلم نے بتایا کہ ہماری دوسری طالبہ زنیرہ بی نے سائیکلنگ میں چاندی کا تمغہ جیتا ہے، ابھی اس کی اور بھی ریسز باقی ہیں، امید ہے کہ یہ طالبہ بھی اچھا رزلٹ دے گی۔
انہوں نے بتایا کہ آخر کار ان تمام سالوں کی محنت اور جہد مسلسل رنگ لائی ہے۔ ہمیں فخر ہے کہ ہمارے 2 ایتھلیٹ برلن سپیشل اولمپکس 2023ء میں ہمارے پیارے ملک پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں اور جرمنی میں وکٹری سٹینڈ پر سبز ہلالی پرچم لہرا رہے ہیں۔