جہلم میں 5 کروڑ روپے کی چوری، پولیس نے موبائل شاپ کا صفایا کرنے والے چوروں کا سراغ لگا لیا

0 107

جہلم کی مشہور موبائل شاپ میں 5 کروڑ روپے کی چوری کی بڑی واردات، جہلم پولیس نے موبائل چوروں کا سراغ لگا لیا۔

بیس موبائیل پر چوری کی بڑی واردات کو ٹریس کرنا پولیس کے لیے ایک چیلنج تھا۔ ڈی پی او ناصر محمود باجوہ، ڈی ایس پی سٹی میاں افضال، ڈی ایس پی صدر میاں عبدالجبار، ڈی ایس پی سی آئی اے اسٹاف، ایس ایچ او سٹی غلام قمر، ایس ایچ او تھانہ دینہ عمران اور دیگر پولیس افیسران و ملازمان موقع پر پہنچے اور فنگر پرنٹس لیے۔

ڈی پی او جہلم نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے دو خصوصی ٹیمیں تشکیل دیں، والدہ ماجدہ کے انتقال کے باوجود ڈی پی او جہلم دونوں ٹیموں کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے ایس ایچ او سٹی غلام قمر اور ایس ایچ او دینہ نے نفری کے ہمراہ لاہور اور دیگر علاقوں میں چھاپے مارے۔

ایس ایچ او سٹی دیگر نفری کے ہمراہ مسلسل چوتھے روز بھی خانیوال میں ہیں،ڈی ایس پیز مکمل مانیٹرنگ کررہے ہیں، ڈی پی او جہلم کو تمام معلومات دی جارہی ہے،،آئی ٹی کا شعبہ کام کررہا ہے اور سب سے بڑھ کر خود بیس موبائل کی انتظامیہ پولیس کے ساتھ ملکر ملزمان کو ٹریس کرنے میں معاونت کررہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق جہلم پولیس نے چار روز کی شب و روز محنت کے بعدملزمان کا سراغ ضرور لگا لیا ہے لیکن تاحال کوئی ملزم گرفتار نہیں ہوسکا لیکن امید ہے ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.