گرمی اور حبس کے باعث جہلم کے شہریوں میں پیٹ کی بیماریوں میں اضافہ

جہلم: گرمی اور حبس کے باعث شہر و گردونواح کے شہریوں میں پیٹ کی بیماریوں میں اضافہ ہو گیا۔ ہیضہ، قے اور پیٹ درد کی بیماری سے بچے زیادہ متاثر ہونے لگے۔
ضلع جہلم کے سرکاری ہسپتالوں میں روزانہ سینکڑوں سے زائد گیسٹرو میں مبتلا بچے داخل ہو رہے ہیں جبکہ بڑی عمر کے افراد کی تعداددرجنوں سے زائد بتا ئی جاتی ہے۔
ماہرین صحت کے مطابق بدلتے موسم میں کھانے پینے میں بے احتیاطی سے پیٹ کی بیماریاں لاحق ہوتی ہیں اس کے علاوہ گندے پانی اور ناقص کھانا بھی گیسٹرو کی بڑی وجہ ہے اس لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہیے۔