جہلم کے داخلی راستوں کو خوبصورت بنانے کے کام کو انتہائی تیزی سے مکمل کیا جا رہا ہے۔ ڈپٹی کمشنر

جہلم: شہر کے داخلی راستوں کو خوبصورت اور مقامی ثقافت کا نمونہ بنانے کے لیے کام کو انتہائی تیزی سے مکمل کیا جا رہا ہے تاکہ شہر کو خوبصورت اور پرکشش بنایا جا سکے۔
یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے کینٹ چوک، ریلوے برج، جادہ چوک پر جاری کام کا جائزہ لینے کے بعد کہی۔
انہوں نے کہا کہ مختلف چوراہوں کی خوبصورتی سے جہلم شہر سے گزرنے والوں پر اچھا اثر پڑے گا بہت جلد ان تمام مقامات پر جہلم کی تہذیب و ثقافت کے نمونے نظر آئیں گے۔