قیامت خیز گرمی، جہلم میں بجلی کی غیر اعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ کا جن بوتل سے باہر

0 112

جہلم: تاریخ کی مہنگی ترین بجلی استعمال ہونے کے باوجود غیر اعلانیہ بندش نے عوام کی زندگی اجیرن کردی۔

ساری ساری رات بجلی کا بند رہنا معمول بن گیا، بچے بوڑھے سخت گرمی حبس میں گرمی کا مقابلہ کرنے سے قاصر نظر آرہے ہیں، حکومت اور واپڈا کو جھولیاں اٹھااٹھاکربدعائیںدی جارہی ہیں، بجلی کی آنکھ مچولی سے لوگ ساری رات جاگ کر گزارنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

کاروبار زندگی بری طرح متاثرہے، لوگوں کے صبر کے پیمانے چھلکنے کے قریب ہے، اگر دو چار دن یہی صورتحال رہی تو عوام سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہوتی نظر آرہی ہے۔

بجلی کی بار بار بندش اور انتہائی کم وولٹیج کے باعث بجلی سے چلنے والی روزمرہ گھرلوں اشیاء خراب ہونا شروع ہو گئی ہیں، دن میں پانچ سے چھے گھنٹے کی لوڈشیڈنگ سے جہاں گرمی سے برا حال ہورہا ہے، وہی پر کاروبار بند ہو کر رہ گئے ہیں۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ انتہائی مہنگی بجلی لینے کے باوجود ہم رات سکون سے سو نہیں سکتے، رات کو نیند پوری نہ ہونے سے لوگ ذہنی مریض بنتے جارہے ہیں، چڑچڑاپن اور معمولی بات پر آپے سے باہر ہونا معمول بنتا جارہا ہے۔

عوام کا مطالبہ ہے کہ فوری وزیروں مشیروں آفیسر شاہی کی عیاشی بند کر کے یہی پیسہ بجلی کی پیدوار پر لگایا جاے تاکہ عوام بھی خوش حال ہو سکے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.