مضر صحت گوشت اور آلائشوں سے تیار کردہ قیمہ فاسٹ فوڈ ز سنٹرز اور ہوٹلز میں استعمال کا انکشاف

0 76

جہلم: شہر اور گردونواح میں مضر صحت گوشت، جانوروں کی انتڑیوں اور آلائشوں سے تیار کردہ قیمہ، فاسٹ فوڈز سنٹرز اور ہوٹلز میں استعمال ہونے کی اطلاعات، متعلقہ حکام اس معاملہ کا جائزہ لے کر کارروائی کریں، شہریوں کو مضر صحت ناقص و غیر معیاری قیمہ سے تیار کھانوں کے نقصانات سے بچایا جائے۔ شہریوں کا ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق شہر اور گردونواح میں مضر صحت گوشت اور جانوروں کی انتڑیوں اور آلائشوں جن میں اوجھڑی وغیرہ سے تیار کردہ قیمہ فاسٹ فوڈز سنٹرز اور ہوٹلوں میں چٹ پٹے کھانے تیار کر کے شہریوں میں فروخت کئے جا رہے ہیں، جس کی وجہ سے شہری پہلے ہی سخت اضطراب اور تشویش میں مبتلا ہیں۔

چٹ پٹے کھانوں سے لطف اندوز ہونے والے بعض شہری ان مقامات کا رخ کرتے ہیں اور خوب پیٹ بھر کر ان کھانوں سے لطف اندوز ہوتے ہیں تاہم مضر صحت گوشت ،انتڑیوں اور آلائشوں کے استعمال سے شہری موذی امراض کا شکار ہو رہے ہیں۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ذمہ داران نے اس حوالے سے مکمل خاموشی اختیار کر رکھی ہے جس کی وجہ سے بااثر ہوٹل مالکان نے ناقص و غیرمعیاری کھانے شہریوں کو فروخت کرنے شروع کر رکھے ہیں۔

شہریوں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کے افسران و اہلکار ہوٹلوں، فاسٹ فوڈز کی دکانوں پر موجود قیمے کا معائنہ کریں، ناقص و غیر معیار ی انتڑیوں سے تیار قیمہ فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف فوڈا یکٹ کے تحت مقدمات درج کروائے جائیں تاکہ شہری موذی امراض سے محفوظ رہ سکیں۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.