جہلم کا ایک اور اعزاز، سپیشل اولمپکس میں جہلم کی طالبہ نے ویٹ لفٹنگ میں سلور میڈل جیت لیا

0 131

جہلم اور پاکستان کا ایک اعزاز، القاسم انسٹیٹیوٹ برائے سپیشل چلڈرن جہلم کی طالبہ ماریہ منظور نے ویٹ لفٹنگ میں سلور میڈل جیت لیا۔

تفصیلات کے مطابق جرمنی میں ہونے والے سپیشل اولمپکس میں پاکستان ٹیم میں شامل القاسم انسٹیٹیوٹ کی طالبہ ماریہ منظور نے ویٹ لفٹنگ میں 170 ممالک کے کھلاڑیوں کے مقابلوں میں دوسری پوزیشن حاصل کر کے سلور میڈل جیت کر پاکستان اور جہلم کا نام روشن کر دیا۔

اس حوالے سے عمر بٹ جنرل سیکرٹری القاسم انسٹیٹیوٹ جہلم نے کہا کہ مقابلے ابھی مقابلے جاری ہیں جبکہ ویٹ لفٹنگ کی اور بھی کیٹگریز ہیں امید ہے کہ ہمیں اور بھی اچھی خبریں سننے کو ملیں گی۔

انہوں نے بتایا کہ ابھی القاسم انسٹیٹیوٹ کی دوسری طالبہ زنیرہ جو سائیکلنگ میں حصہ لے رہی ہے، اس سے بھی ہمیں بہت امیدیں وابستہ ہیں، دعا کریں ہماری جہلم کی بچیاں سرخرو ہو کر واپس لوٹیں۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.