پنجاب پی ڈبلیو ڈی ایمپلائز یونین کے نو منتخب عہدیداروں نے حلف اٹھا لیا

0 70

جہلم: پنجاب پی ڈبلیو ڈی ایمپلائز یونین کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری، مرکزی نائب صدر حاجی محمد افضل بلوچ نے نومنتخب کابینہ سے حلف لیا، پنجاب پی ڈبلیو ڈی کے افسران و اہلکار سمیت عزیز و اقارب نے نئے منتخب ہونے والے عہدیداروں کو مبارک باد پیش کیں۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب پی ڈبلیو ڈی ایمپلائز یونین کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری دفتر بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ جہلم میں منعقد کی گئی ، اس موقع پر مہمان خصوصی مرکزی نائب صدر حاجی محمد افضل بلوچ نے نئی کیبنٹ سے حلف لیا۔

حلف برداری کی تقریب میں زونل چیئر مین حافظ محمد یاسین ، ایگزیکٹو انجینئر بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ فہد مظہر، سب ڈویژنل آفیسر راشد نسیم، سب انجینئر جاوید آمین ،راشد اویس، جنید بٹ ،عدنان کمپیوٹر آپریٹر سمیت ملازمین کی کثیر تعداد موجود تھی جبکہ نو منتخب عہدیداران کے عزیز واقارب بھی اس تقریب میں شریک تھے۔

اس موقع پر مرکزی نائب صدر حاجی محمد افضل بلوچ نے نو منتخب عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محنت کش محکمے میں ریڑھ کی ہڈی کا کردار ادا کرتے ہیں، محنت کش طبقہ ملکی تعمیر و ترقی میں اہم ستون کی اہمیت رکھتا ہے۔ محنت کش طبقہ کسی بھی محکمے کی تر قی اور خوشحالی میں مرکزی کردار ادا کرتا ہے لہٰذا ہم سب پر لازم ہے کہ محنت کشوں کی فلاح و بہبود اور ان کی خدمات کے معاوضے کی بروقت ادائیگی کو یقینی بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ مہذب معاشروں نے اپنے محنت کش طبقے کے حقوق اور فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لیے قانون سازی کر رکھی ہے جس کیوجہ سے محنت کش خوشحال ہوتے ہیں، حکمرانوں کو چاہیے کہ محنت کشوں کے مسائل کو حل کرنے میں کلیدی کردار ادا کریں تاکہ سرکاری محکموں میں بہتری آ سکے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.