جہلم میں سابق لیگی کونسلر چوہدری شفیق عطاری نے سیاست کو خیرباد کہہ دیا

جہلم: سابق جنرل کونسلر چوہدری محمد شفیق عطاری نے سیاست کو خیرباد کہہ دیا۔
تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی جہلم کے محلہ چشتیاں وارڈ نمبر 31 کے سابق لیگی جنرل کونسلر چویدری محمد شفیق عطاری نے اچانک سیاست سے کنارہ کشی اختیار کر لی اور فیملی مصروفیت کی وجہ سے سیاست کو ہمیشہ کے لیے خیر باد کہہ دیا۔
چوہدری محمد شفیق عطاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ذاتی اور خاندانی مصروفیت کی وجہ سے سیاست سے کنارہ کشی کر لی ہے جب تک کونسلر رہا علاقے کے لوگوں کی خدمت اپنا فرض سمجھ کر ادا کی۔ سیاست سے دوری اختیار کر لی ہے لیکن عوام کی خدمت جاری رکھوں گا۔
انہوں نے کہا کہ گھرمالہ خاندان اور اپنے مخلص ساتھیوں کا ہمیشہ احسان مند ہوں جنہوں ہمیشہ میری مثبت رہنمائی کی ہے۔
سابق لیگی جنرل کونسلر کا مزید کہنا تھا کہ اپنے قریبی دوستوں ملک منیر، خادم حسین سیکرٹری، مرزا وسیم، لالاصابر اور علاقے کے لوگوں سمیت گھرمالہ خاندان کا شکر گزارہوں جنہوں نے ہمیشہ میری مدد کی، میری رہنمائی کے لیے دن رات میرے ساتھ رہے اور انشاءاللہ میرے خاندان اور قریبی ساتھیوں کا ووٹ ہمیشہ گھرمالہ خاندان کا ہوگا۔
آخر میں انہوں نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مجھ پر سیاست چھوڑنے کا کسی قسم کا دباؤ نہیں ہے، عوام کی خدمت میں جاری رکھوں گا۔