جہلم پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن، 6 ملزمان چرس اور اسلحہ سمیت گرفتار

0 65

جہلم: ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کے احکامات پر جہلم پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری، 6 ملزمان چرس اور اسلحہ سمیت گرفتار، پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او پنڈدادنخان محمد آصف اور ٹیم نے 2 منشیات فروش ملزمان رفاقت اور نعمان کو گرفتار کر لیا گیا،ملزمان سے مجموعی طور 06 کلو 700 گرام چرس برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔

ایس ایچ او دینہ محمد عمران اور ٹیم نے منشیات فروش ملزم منظور کو گرفتار کر لیا، ملزم سے 2 کلو 100 گرام ہیروئن برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

ایس ایچ او منگلا احسن شہزاد بٹ اور ٹیم نے منشیات فروش ملزم نصیر اللہ کو گرفتار کر لیا، ملزم سے 2 کلو 160 گرام ہیروئن برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

ایس ایچ او سٹی قمر سلطان اور ٹیم نے منشیات فروش ملزم محمود الحسن کو گرفتار کر لیا، ملزم سے 1 کلو 300 گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

ایس ایچ او تھانہ سٹی قمر سلطان اور ٹیم نے اہم کارروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا،ملزمان کی شناخت دانش اور نواز کے ناموں سے ہوئی ہے،ملزم نواز سے رائفل کلاشنکوف نما معہ رونڈز برآمد کیے گئے جبکہ ملزم دانش سے پسٹل 9 ایم ایم معہ روندز برآمد کی گئی، ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے گئے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.