جہلم کی تاریخ کی سب سے بڑی چوری، چور 6 کروڑ روپے کے موبائل فون لوٹ کر فرار

0 231

جہلم: تھانہ صدر، تھانہ سول لائن ، تھانہ سٹی ،تھانہ سی آئی اے کی بغل کے نیچے شہرکی تاریخ کی سب سے بڑی چوری کی واردات،4 تھانوں 2 ڈی ایس پیز کے دفاتر سے چند فٹ کے فاصلے پر قائم موبائل شاپ سے کروڑوں روپے کے موبائل چوری، پولیس خواب خرگوش کے مزے لیتی رہی، تاجر سراپا احتجاج ہیں۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر، تھانہ سول لائن، تھانہ سٹی، تھانہ سی آئی اے سٹاف اور ڈی ایس پیز کے دفاتر سے محض چند فٹ کے فاصلے پر قائم بیس موبائل (ملک غلام رسول) سے نامعلوم چور 6 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے موبائل چوری کر کے فرار ہوگئے۔ چوروں نے دکان کے عقب تالے توڑ کر واردات کی ۔


تاجروں کا کہنا ہے کہ آئی جی پنجاب پولیس کو سہولیات مہیا کر رہے ہیں لیکن پولیس شہریوں کو جان و مال کی حفاظت کرنے میں بری طرح ناکام ہے۔ ضلع جہلم چوروں ڈکیتوں نے محفوظ پناہ گاہ کے طور پر استعمال کرنا شروع کر رکھا ہے۔ ہر روز چوری ڈکیتی کی وارداتیں پولیس کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں۔

تاجروں کا کہنا تھا کہ آئی جی پنجاب نے ملزمان کی گرفتاریاں اور گشت کے لئے پنجاب پولیس کو نئی گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں فراہم کررکھی ہیں لیکن پولیس کے افسران کی عدم دلچسپی کیوجہ سے چوریوں ڈکیتیوں میں اضافہ ہو چکا ہے جو کہ پولیس کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.