ضلع جہلم میں کئی سالوں سے قائم ڈسپنسریوں کو تالے لگانے کے احکامات جاری

0 103

جہلم: شہریوں سے سرکاری مفت صحت کی سہولیات بھی چھین لی گئیں، ضلع جہلم میں کئی سالوں سے قائم ڈسپنسریوں کو تالے لگانے کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔

گورنمنٹ رورل ڈسپنسری عبداللہ پور (پنڈدادنخان)،گورنمنٹ رورل ڈسپنسری خورد(جہلم) ، گورنمنٹ رورل ڈسپنسری راٹھیاں،گورنمنٹ رورل ڈسپنسری دولت پور (پنڈدادنخان)گورنمنٹ رورل ڈسپنسری دیال (سوہاوہ)،گورنمنٹ رورل ڈسپنسری حیال (سوہاوہ)، گورنمنٹ رورل ڈسپنسری کھائر،نگیال (پنڈدادنخان) یہ ڈسپنسریاں عرصہ دراز سے دور دراز کے علاقوں کے مکینوں کو صحت کی سہولیا ت میسر کر رہی تھیں جو کہ نگران حکومت نے ضلع جہلم سمیت پنجاب بھر میں موجود سینکڑوں ڈسپنسریوں کو بندکر دی ہیں ۔

مذکورہ علاقوں کے متاثرین نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ سیکرٹری ہیلتھ پنجاب نے ضلع جہلم کی مختلف تحصیلوں کے دیہاتوں میں موجود ڈسپنسریاں جبراً بند کروا دیں جہاں غریبوں کا گاؤں میں ہی کھانسی، نزلہ، بخار وغیرہ کا علاج معالجہ مفت کیا جاتا تھا۔ ڈسپنسریاں بند ہونے کیوجہ سے دیہاتیوں میں سخت تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈسپنسریاں بند نہ کی جائیں غریب عوام اپنے گاؤں میں علاج معالجہ کرواتے ہوئے مفت ادویات حاصل کر سکیں گے اور خاص طور پر چھوٹے نومولود بچوں کو حفاظتی ٹیکے جیسی سہولت سرکاری ڈسپنسری سے حاصل کر سکتے تھے، ڈسپنسریاں بند ہونے سے دوردراز کے علاقہ مکینوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑے گا جو کہ عوام کے ساتھ سخت ظلم و ذیادتی کے مترادف ہے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.