ووٹرز اپنا ووٹ 13 جولائی سے قبل رجسٹرڈ کروائیں۔ الیکشن کمیشن

جہلم: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ ووٹرز فہرستیں 13 جولائی کو منجمد کر دی جائیں گی، ووٹرز جلد از جلد اپنا ووٹ 13 جولائی سے قبل رجسٹرڈ کروائیں۔
انہوں نے شہریوں کو کہا کہ ووٹ کے اندراج، اخراج اور درستگی کی آخری تاریخ سے قبل ضلعی الیکشن کمشنر سے رجوع کریں تاکہ بعد میں پریشانی سے بچا جا سکے ۔