جہلم میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ میں اضافہ، معمولات زندگی درہم برہم

0 160

ضلع جہلم اور گردونواح میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ میں اضافہ سے معمولات زندگی درہم برہم ہو کر رہ گئے، صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

گرمی کی شدت میں ہر دو گھنٹے بعد بجلی کی آنکھ مچولی سے بوڑھے، خواتین، بچے نڈھال ہو گئے جبکہ بازاروں، مارکیٹوں، فیکٹریوں میں کاروبار ٹھپ ہو کر رہ گئے۔

شہری علاقوں میں دورانیہ 12گھنٹے اور دیہی علاقوں میں بجلی کی بندش کا دورانیہ 12سے 18گھنٹے تک پہنچ چکا ہے۔

حکام آندھی اور بارش کا آغاز ہونے کیساتھ ہی بجلی کئی کئی گھنٹوں تک بند رکھنا معمول بنائے ہوئے ہیں جبکہ بعض علاقوں میں درستگی کے نام پر 24گھنٹے گزرنے کے بعد بھی بجلی بحال کرنے کی زحمت گوارہ نہیں کی جارہی ہے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.