جہلم میں خستہ حال خطرناک عمارتوں کی بھرمار، تند و تیز آندھیوں کے باعث عمارتیں ہوا میں جھولنے لگیں

0 85

جہلم: شہر اور گردونواح میں خستہ حال خطرناک عمارتوں کی بھرمار، تند و تیز آندھیوں کے باعث عمارتیں ہوا میں جھولنے لگیں، انتظامیہ کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہر اور گردونواح میں خستہ حال اور بوسیدہ عمارتوں کی بھرمار ہے، خستہ حال عمارتیں کسی جانی و مالی نقصان کا باعث بن سکتی ہیں، شہری علاقوں میں خستہ حال اور بوسیدہ عمارتوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے لیکن متعلقہ محکموں کی غفلت اور انتظامیہ کی چشم پوشی سے انکی تعداد میں غیر معمولی اضافہ ہو چکا ہے۔

مون سون کی آمد سے قبل انتظامیہ اور متعلقہ محکموں کی جانب سے بوسیدہ عمارتوں سے شہریوں کے انخلاء کو یقینی بنانے کے لئے خصوصی اقدامات کی ضرورت ہے، جس کے برعکس انتظامیہ حسب سابق روایت ہر سال چشم پوشی اور غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈنگ ٹپاؤ پالیسی پر گامزن ہے جس سے مون سون کی بارشوں کے دوران قیمتی جانیں چھتیں منہدم ہونے سے ضائع ہونے کا اندیشہ بڑھ چکا ہے، تمام صورتحال کی ذمہ دار انتظامیہ خواب خرگوش کے مزے لینے میں مصروف ہے۔

شہریوں نے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب، کمشنر راولپنڈی اور ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.