ٹی ایچ کیو ہسپتال پنڈدادنخان میں سانپ، بچھو اور کیڑے مکوڑوں کی بہتات، مریضوں میں خوف و ہراس

0 132

پنڈدادنخان: تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال پنڈدادنخان میں گھاس اور خاردار جھاڑیوں کی بھرمار، سانپ بچھو کیڑے مکوڑوں کی بہتات، مریضوں اور ان کے لواحقین میں خوف وہراس مبتلا ہیں۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال پنڈدادنخان کی متعلقہ انتظامیہ کی نااہلی وعدم دلچسپی کے باعث ہسپتال کے سبزہ زار میں گھاس اور خار دار جھاڑیوں نے جنگل قائم کررکھا ہے ۔

گزشتہ روز بھی ہسپتال ٹی ایچ کیو پنڈدادنخان کے مرکزی گیٹ پر سانپ کی موجودگی ہسپتال انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ ہسپتال میں موجود مریضوں انکے لواحقین ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف سانپ کی وحشت کیوجہ سے دوڑیں لگ گئیں، متعلقہ ذمہ داران سب کچھ جاننے کے باوجود کسی بڑے سانحہ کا انتظار کر رہے ہیں۔

شہری، سماجی، رفاعی، فلاحی تنظیموں کے عمائدین نے ڈپٹی کمشنرکیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق، چیف ایگزیکٹیو آفیسر ہیلتھ میڈیکل سپرٹنڈنٹ ٹی ایچ کیو ہسپتال پنڈدادنخان، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی پنڈدادنخان سے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں موجود گھاس اورخار دار جھاڑیوں کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ ہسپتال کے سبزہ زار میں زہریلے کیڑے مکوڑوں کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.