جہلم میں کریانہ سٹور پر غیر معیاری زرعی ادوایات فروخت کرنے والے دوکاندار کیخلاف مقدمہ درج

جہلم: زراعت آفیسر پیسٹ وارنگ اینڈ کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈ ڈاکٹر بشریٰ صدیق نے تھانہ صدرکے علاقہ رانجھامیرا (کوٹھا سواریہ) میں موجود بنام صداقت صوبیدار کریانہ سٹور پرنائب قاصد محمد رمضان کے ہمراہ مخبر کی اطلاع پر کریانہ سٹورپر چھاپہ مارا۔
دکان سے غیر معیاری زرعی ادوایات جو کہ بغیر لائسنس ڈیلر شپ انوائس سٹاک رجسٹرڈ کیش میمو کے فروخت کی جارہی تھیں موقع پر تلاشی لے کر برآمد کیں۔
زرعی ادویات گواہ کی مدد سے موقع پر قبضہ میں لیکر تفصیل فارم نمبر 11 پر درج کر کے مقبوضگی مرتب کی جس کی ایک کاپی موقع پرموجود دکاندار کو وصول کرانا چاہی لیکن اس نے وصول کرنے سے انکار کردیا۔
ملزم مذکور نے 21A-23(C) بمطابق پیسٹی سائیڈ آرڈیننس 1971، ترمیم شدہ 1997 امنڈ منٹ ایکٹ 2012ء امنڈمنٹ رولز 2018 11 (1) (2) (9) کی خلاف ورزی کی ہے جو کہ 26 کے تحت قابل دست اندازی پولیس اور ناقابل ضمانت مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی عمل میں لائی جائے۔
تھانہ صدر پولیس کے تفتیشی افسر محمد ریاض، اسسٹنٹ سب انسپکٹر نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔