عبادات سے اللہ کریم کے ساتھ تعلق مضبوط ہوتا چلا جاتا ہے۔ سید خلیل حسین کاظمی

جہلم: معروف سماجی شخصیت سید خلیل حسین کاظمی نے کہا ہے کہ مخلوق میں جتنے اختلافات ہیں ان کا حل یہی ہے کہ ہر کام اللہ کی رضا کے لیے کیا جائے۔ خالق اپنی مخلوق سے بے حد پیار کرتا ہے۔ عبادات سے اللہ کریم کے ساتھ تعلق مضبوط ہوتا چلا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عبادات خواہشات ذاتی کے مطابق سجدہ کرنے کا نام نہیں ہے۔ حج جوانی کی عبادت ہے کہ بندے میں اتنی ہمت ہو کہ وہ آسانی سے حج کے تمام اراکان ادا کر سکے اور حجاج کرام کو دوران حج اس بات کا خاص خیال رکھنا چاہیے کہ ان کی وجہ سے کسی دوسرے حاجی کو کوئی تکلیف نہ پہنچے۔
سید خلیل کاظمی شاہ نے مزید کہا کہ تصوف دم اور مصائب سے چھٹکارے کا نام نہیں بلکہ قرب الٰہی کے لیے ہے بندہ ظاہر سے باطن تک پاکیزگی کی طرف سفر کرتا ہے۔ بندہ تو بہ کرتا ہے ، رجوع الٰہی کرتا ہے اگر کوئی نا فرمانی ہو جائے تو ندامت محسوس کرتا ہے۔ تصوف کی راہ پر چلنے والے مسافر کی ایسی کیفیات ہوتی ہیں۔ اللہ کریم سب کو صحیح شعور عطا فر ما ئے۔