جہلم شہر کی تمام سڑکوں کو فوری طورپر مکمل کیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر جہلم سمیع اللہ فاروق

جہلم: شہر کی تمام سڑکوں کو فوری طورپر مکمل کیا جائے اور معیارپر ہر گز سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، عوامی سہولت کے پیش نظر نوگراں رقڈ کی اسفالٹنگ شروع کر دی گئی ہے، اسی ماہ میں اہم ترین سڑکوں پر کام مکمل کیا جائے گا۔
یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے سعیلہ تا نوگراں روڈ پر جاری تعمیراتی کام کا مشاہدہ کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کام کرنے کی کمپنی کے ذمہ داران کو ہدایت کی کہ اس سڑک سے روزانہ ہزاروں افراد کا گزر ہوتا ہے اس لئے جلد از جلد یہ سڑک مکمل کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ جہلم اور پی ڈی خان کو ملانے والی یہ اہم ترین سڑک زیر تعمیر ہونے سے اہل علاقہ کو سخت پریشانی کا سامنا ہے، اس لئے جلد از جلد یہ سڑک مکمل کی جائے اور بہتر سے بہتر تعمیر کرکے عوام کو سہولت دی جائے۔