جہلم میں فائرنگ اور امانت میں خیانت کرنے والا ملزم گرفتار

جہلم: ایس ایچ او سٹی قمر سلطان اور ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے گالم گلوچ، ہوائی فائرنگ اور امانت میں خیانت کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزم کی شناخت کاشف کے نام سے ہوئی، ملزم نے شہری سے رینٹ پر گاڑی لے کر امانت میں خیانت کی، واپسی مطالبہ پر ملزم نے گالم گلوچ اور ہوائی فائرنگ کی، واقعہ کا مقدمہ تھانہ سٹی میں درج کیا گیا۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کاکہنا تھا کہ شہریوں کی جان اور مال کو خطرے میں ڈالنے والے عناصر قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔