تجاوزات کے خلاف مستقل بنیادوں پر آپریشن کیا جائے، ملک محمد صادق

جہلم کی معروف سماجی شخصیت ملک محمد صادق آف یوکے نے جی ٹی روڈپر پودے لگانے، شہر میں مویشی بھاڑے ختم کرنے، مویشی پھاٹک قائم کرنے، شہر کے کوڑا کرکٹ کو بہترین انداز میں اٹھانے پرڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق کو خراج تحسین پیش کیا۔
انہوں نے ڈی سی جہلم سے مطالبہ کیا ہے زرا سی بارش سے شہر میں پانی کھڑا ہو جاتا ہے اور کاروباری زندگی معطل ہو کر رہ جاتا ہے پارکنگ کانظام درہم برہم ہے غیر قانونی رکشہ جات بھرمار ہے اور ان کے فٹنس سرٹیفکیٹ بھی نہیں ہے، پارکنگ کا نظام نہیں ہے مطالبہ کرتا ہوں کہ ان کے بارے میں سوچ بچار کی جائے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ شہر میں تجاوزات کے خلاف مستقل بنیادوں پر آپریشن کیا جائے اور صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے صفائی اور پارکنگ کے نظام کو بہتر بنانے لیے احکامات جاری کیے جائے اور محکمہ فوڈاتھارٹی شہر اور دور دراز علاقوں میں جا کر کھانے پینے کی اشیاء کا معائنہ کرے اور انسانی صحت کے اصولوں کے خلاف کام کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔
ملک محمد صادق کا کہنا تھا پارکنگ سے محروم پلازہ جات کے خلاف بھی ایکشن ہوناچایئے کچہری میں ٹھیکیدار نے روڈ پر پارکنگ بنا رکھی ہے ۔اس کو متباد ل پارکنگ فراہم کی جائے، کچہری روڈ مزید کھلی ہوجائے اور ٹریفک کا نظام خراب نہ ہو۔