جہلم: بلڈنگز انسپکٹر کی سرپرستی میں بغیر نقشہ جات کے عمارتوں کی تعمیرات، قومی خزانے کو کروڑوں کا نقصان

0 86

جہلم: ضلع کونسل کے بلڈنگز انسپکٹر کی سرپرستی میں ضلع بھر کے علاقوں میں بغیر نقشہ جات کے عمارتوں کی تعمیرات جاری، لاکھوں، کروڑوں روپے کا قومی خزانے کو نقصان پہنچائے جانے کا انکشاف، شہری تنظیموں کا نگران وزیراعلیٰ پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب، وزیربلدیات سمیت اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق ضلع کونسل کے بلڈنگز انسپکٹر کی سرپرستی میں ضلع بھر کے علاقوں میں بغیر نقشہ منظوری کے عمارتوں، کوٹھیوں، پلازوں، دکانوں ، میرج ہالز، مارکیز، نجی ہسپتال، نجی سکولز کی تعمیرات جاری ہیں، نقشہ کے بغیر عمارتیں تعمیر کرنے والے اپنی اپنی عمارتوں کے آگے بینرز یا بڑے کنٹینرز لگا کر نقشہ پاس کروائے بغیر ہی ضلع کونسل کے بلڈنگز انسپکٹر کی سرپرستی میں عمارتیں تعمیر کرنا شروع کررکھی ہے۔

جو عمارتیں بغیر نقشہ کے تعمیر ہورہی ہیں ان کے نقشوں کی فیسیں لاکھوں ، کروڑوں روپے ماہانہ بنتی ہیں اور نقشہ کے مطابق ان عمارتوں کے مالکان کو کئی کئی فٹ زمین بھی پارکنگ کیلئے مختص کرنی پڑتی ہے مگر بلڈنگز انسپکٹر کی سرپرستی کی وجہ سے بااثر مالکان ایک انچ جگہ بھی چھوڑنے کو تیار نہیں اور بغیر نقشہ کے عمارتیں تعمیر کرنی شروع کررکھی ہیں، بغیر نقشہ کے عمارتیں تعمیر کرنیوالوں کی سرپرستی متعلقہ ذمہ داران کررہے ہیں۔

شہریوں نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب، وزیر بلدیات سمیت اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.