جہلم کے داخلی اور خارجی راستوں کو خوبصورت بنانے کا کام شروع کر دیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر سمیع اللہ

جہلم: شہر کے داخلی اور خارجی راستوں کو اپنی مدد آپ کے تحت خوبصورت بنانے کا کام شروع کر دیا گیا ہے تاکہ جہلم شہر میں آنے والے مسافروں کو اس کی تاریخ اور اہمیت سے آگاہی حاصل ہو سکے۔
یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے ریلوے برج کا دورہ کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ تاریخی مقامات کو خوبصورت سے خوبصورت بنانے کے لئے متخلف منصوبوں پر کام جاری ہے۔