جہلم میں نوجوان کو سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش مہنگی پڑھ گئی

جہلم: ایس ایچ او کالا گجراں چوہدری محمد افضل نے اہم کارروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ناجائز اسلحہ کی تشہیر کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ملزم اخلاق احمد نے سوشل میڈیا پر ناجائز اسلحہ کی تشہیر کی، پولیس نے ملزم سے اسلحہ برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
ایس ایچ او کالا گجراں چوہدری محمد افضل کی اہم کاروائی،سوشل میڈیا پر ناجائز اسلحہ کی تشہیر کرنے والا ملزم گرفتار،پسٹل برآمد،
ملزم اخلاق نے سوشل میڈیا پر ناجائز اسلحہ کی تشہیر کی،اسلحہ کی تشہیر کے ذریعے شہریوں میں خوف و ہراس پھیلانے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے،DPO pic.twitter.com/0B0SVXpceX— JHELUM POLICE (@police_jhelum) June 7, 2023
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ اسلحہ کی تشہیر کے ذریعے شہریوں میں خوف و ہراس پھیلانے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔